سٹارلٹ اور بابر تھیٹر میں بڑی کاسٹ کے ساتھ ڈرامے پیش
ملتان (سٹاف رپورٹر)شہرکے دو بڑے تھیٹروں پر بڑی کاسٹ کے ساتھ ڈرامے پیش کردیئے گئے ہیں۔ سٹارلٹ تھیٹر میں ڈرامہ ’’جھومر چور‘‘ میں فلمسٹار خوشبو سرفہرست ہیں۔ جبکہ بابر تھیٹر کے ڈرامہ بالی جٹی میں ثانیہ بھٹی، عالیہ خان، دیدار ملتانی، روبی انعم، آغا ماجد اور سلیم البیلا نمایاں ہیں۔