ڈی سی ریٹس پر صوبائی حکومتوں سے اتفاق رائے پیدا کرنا وفاق کا کام ہے:رفیق حسرت
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر میجر(ر)رفیق حسرت نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے 15 اپریل کو جس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا تھا اس کے ساتھ FBRکی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے لیے صوبائی حکومتیں اپنے DCریٹس اور FBRاپنےTables Evaluation ریٹس ختم کر کے فئیر مارکیٹ پرائس پر کام کریںگے اور صرف ایک فی صد ٹیکس وفاق اور ایک فیصد صوبے لیں گے۔ یہ ایک قابل عمل فارمولا ہے جس سے حکومت کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گااور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی چل سکے گاجس سے لاکھوں نوجوان اپنا روز گار چلا رہے ہیں۔ لیکن حکومت پنجاب نے وفاق کی تجویز رد کر دی ہے اور ڈی سی ریٹس ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے ایسی صورتحال میں وفاق کا تجویز کردہ نظام نہیں چل سکے گا اور رئیل اسٹیٹ کمیونٹی فیئر مارکیٹ پرائس پر ہرگز کام نہیں کر سکے گی۔ حکومت پنجاب اور دوسری صوبائی حکومتوں سے اتفاق رائے پیدا کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔ بجٹ سے پہلے وفاق کو یہ اتفاق رائے ہر صورت میں پیدا کرنا چاہیے بصورت دیگر ہم اس نظام کو تسلیم نہیں کریں گے۔