ساہیوال : رشتہ کے تنازعہ پر خالہ کو گولی مارنے کے بعد بھانجے نے خودکشی کر لی
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت )نواحی چک 189/9Lمیں رشتہ کے تنا زعہ پر خالہ کو گولی مار کر زخمی کر نے والے بھانجے محمد الطاف 18سالہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔واقعات کے مطابق غلام اکبر کے بیٹے محمد الطاف نے اپنی خالہ سے اپنے بیٹے کیلئے سمیرا کا رشتہ مانگا لیکن خالہ زینب نے مخالفت کی جس پر دلبر داشتہ ہو کر محمد الطاف نے کھیت میں کام کر نے والی خالہ زینب کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور بعد میں خود کو محمد الطاف نے پسٹل سے گولی مار کر جان دے دی ۔زینب کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں حالت نازک ہے ۔پولیس ہڑ پہ نے محمد الطاف کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔