ڈاکٹروں کو ماہانہ پیکج کی ادائیگی بلاتعطل جاری رکھی جائے: ہائیکورٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے جنوبی پنجاب کے اکاؤنٹس حکام کو ڈاکٹروں کو ماہانہ پیکیج کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کے ڈاکٹر اکبر چانڈیہ،ڈاکٹراعجازشاہ،ڈاکٹرتیمورافضل،ڈاکٹرانواراحمد،ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹراقبال رسول،ڈاکٹرارشاد احمد،ڈاکٹراللہ دتہ،ڈاکٹرمجاہد،ڈاکٹراقبال شکور،ڈاکٹرغلام شبیر،ڈاکٹرمحمداشرف،ڈاکٹررخسانہ ،ڈاکٹر امت العزیز،ڈاکٹرارم زیب،ڈاکٹررخسانہ احمد،ڈاکٹرحنیف ڈوگراورڈاکٹرجلیل الرحمن نے درخواست دائرکی تھی کہ حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب میں خصوصی مہارت کے حامل ڈاکٹروں کوتنخواہ کے علاوہ 5 ہزار روپے دینے کے پیکج کا اعلان کیاجویکم جون 2015 ء سے اداکرنے شروع کر دئیے گئے لیکن نومبر2017 ء میں مذکورہ پیکیج کی ادائیگی روک دی گئی۔فاضل عدالت کے حکم پرڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مظفرگڑھ اسمعیل حیدرنے وضاحت پیش کی کہ آڈٹ اعتراض کی وجہ سے ادائیگی روک دی گئی تھی جبکہ اس سے پہلے ادائیگی جاری تھی۔جس پر عدالت نے مذکورہ اعتراض کوئی قانونی وجہ نہیں ہائیکورٹ نے جوازمسترد کرتے ہوئے پیکیج دینے کاحکم دیاہے۔