چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ائرچیف کی ملاقات، فضائی سرحدوں کے دفاع کا اعادہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ائرچیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ ترجمان نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات نے پاک فضائیہ کے تربیتی معیار کو سراہا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے پاک فضائیہ کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ائرچیف مارشل مجاہد انور کا کہنا تھا فضائی سرحدوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کر رہے ہیں۔