بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی 5 ویں سالگرہ چینی اخبار اور اے پی این ایس کے تعاون سے بیجنگ میں میڈیا فورم کا انعقاد
کراچی (وقائع نگار) چینی صدر کی جانب سے2013 ء میں شروع کیئے گئے بیلٹ اینڈ روڈ کے عظیم الشان منصوبے کی5 ویں سالگرہ پر چین کے اخبار ڈیلی گوانگ منگ اور اے پی این ایس (آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی) نے مشترکہ طور پر بیجنگ میں پاک چین میڈیا فورم منعقد کیا جس میں دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعاون کے حوالے سے اقدامات امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ چینی حکام‘ چینی صحافیوں کے ساتھ ساتھ اے پی این ایس کے سینئر نائب صدر قاضی اسد عابد‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تنویر طاہر‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام اکبر اور اشفاق گوندل نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستانی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ پاک چین میڈیا فورم کے قیام کا مقصد دونوں ملکوں کے صحافیوں کو ایساپلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں بات چیت اور تبادلہ خیالات اور تعاون کے اقدامات کی پیش رفت پر جائزہ لیا جاسکے۔ اجلاس کے آخر میں سی پیک پر باہمی تعاون کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ مقررین میں میجر جنرل ریٹائرڈمسرور احمد اور چینی حکام اور صحافی بھی شامل تھے۔