سہیل خان پروڈکشن کی فلم ”شور شرابہ“ 27 اپریل کو ریلیز ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر)سہیل خان پروڈکشن نے فلم شورشرابا کافائنل ٹریلرجاری کرتے ہوئے نمائش کی تاریخ کااعلان کردیا۔ فلم کی نمائش 27اپریل کوپاکستان اوردبئی میں بیک وقت کی جائے گی ۔ فلم کے پروڈیوسرسہیل خا ن اورہدایتکارحسنین حیدرآباد والاہیں ۔ فلم میں اداکارہ رابی پیرزادہ اورعدنان خان نے مرکزی کردارنبھائے ہیں ۔ مذکورہ فلم کی نمائش کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ پاکستان اوردبئی میں سینماگھروں کے ساتھ معاہدے کرلیے گئے ۔ بتایاگیاہے کہ فلم کاپریمیئرنمائش سے ایک دوروزقبل مقامی سینمامیںہوگاجس میں فلم کی کاسٹ اورکریوکے علاوہ فلمی صنعت سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کریںگی۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ فلم کی نمائش امریکہ، یوکے اوردوسرے بہت سے ملکوں میں عیدالفطرکے موقع پرہوگی۔ فلمسازسہیل خان کاکہنا تھاکہ یہ بین الاقوامی معیارکی فلم ہے جس کی کہانی سے لیکر پوسٹ پروڈکشن تک بہت محنت کی گئی ہے۔ فلم میں اخلاقی قدروںکی پاسداری کی گئی ہے تاکہ فلم بین فیملیزکے ساتھ دیکھ سکیں۔