جھونپڑی میں آگ لگنے سے 20 سالہ معذور لڑکی جل کر خاکستر
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) نواحی علاقہ میں جھونپڑی میں آگ لگ گئی ، 20 سالہ معذور لڑکی جھلس کر خاکستر ،3افراد کی حالت خراب ،ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ خورشید پارک عبدالحکیم کے قریب اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے فائر فائٹر ز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئے جبکہ جھونپڑی میں موجود 20 سالہ معذور لڑکی ملکہ آگ لگنے کے باعث جل کر خاکستر ہوگئی اوردیگر3 افراد جھلس گئے ۔ریسکیو1122 نے جھلسنے والے تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔