ایران: ضابطہ لباس کی پاسداری نہ کرنیوالی خاتون پر پولیس کا سرعام تشدد،ویڈیو وائرل
تہران(آئی این پی)ایران میں پولیس نے ایک خاتون کو نافذالعمل ضابطہ لباس کی پاسداری نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کر لیا۔یہ نوجوان عورت اپنی گرفتار ی کی مزاحمت کرتیرہی ہے لیکن پولیس اہلکار اس کے باوجود اس کو پکڑ کر لے گئے ہیں۔اس تمام واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آئی ہے۔اس کے بعد ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی نے پولیس کے خلاف ایک جامع تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔