پاکستانی شہریت دی جائے، نومسلم بھارتی خاتون کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سے شادی کرنے والی نومسلم بھارتی خاتون نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بھارتی خاتون آمنہ نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دیدی۔ آمنہ نے درخواست میں کہا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی کی، پاکستان میں رہنا چاہتی ہوں، پاکستانی شہریت دی جائے بھارت واپس گئی تو جان کو خطرہ ہے۔ بھارتی خاتون 11 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان پہنچی تھی اور یہاں پراس نے اسلام قبول کرکے شادی کر لی۔