رمضان پیکج منظور‘ آٹا فراہمی کیلئے گیارہ ارب سبسڈی‘ عام آدمی کو ریلیف دینا مشن ہے : شہبازشریف
لاہور (خبرنگار) وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی زیر صدارت اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکیج 2018ءکی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عوام کو ماہ مقدس میں سستے آٹے کی فراہمی پر 11 ارب روپے کی خطیر سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 500 روپے جبکہ 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 250 روپے میں دستیاب ہو گا۔ صوبہ بھر میں 300 سے زائد سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جبکہ 32 ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔ فری سحر و افطارکیلئے صوبہ بھر میں 2 ہزار دسترخوان لگائے جائیں گے۔ سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورد و نوش سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ علاوہ ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب لائے گی۔ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی کیلئے جو ممکن ہو سکا ضرور کریں گے۔ کراچی کے حالیہ دورے کے دوران شہر کی ناگفتہ بہ حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو مسائل کے سپرد کرنا انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا اور عوام نے اگلے انتخابات میں خدمت کا موقع دیا تو کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے اور کراچی کو عروس البلاد بنائیں گے جہاں کوڑا کرکٹ نہیں رنگا رنگ پھول کھلیں گے۔ کراچی کےلئے بغےر کسی لالچ کے کراچی والوں کی خدمت کرنے کےلئے حاضر ہےں۔ شہبازشریف نے میئر کراچی کی درخواست پر کراچی کے ہسپتالوں میں بہتری کیلئے محکمہ صحت کی ٹیم کراچی بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ عابد شیر علی سے گفتگو میں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ جلد ماضی کا قصہ بن جائے گی۔ پنجاب میں اربوں روپے کے انرجی پراجیکٹ لگائے گئے جس کی بجلی نیشنل گرڈ کے ذریعے پورے پاکستان کو فراہمی کی جا رہی ہے۔
شہبازشریف