سیرت النبی سے متعلق کتاب ’’خیر البشر‘‘ کو نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور
کراچی (وقائع نگار )سندھ اسمبلی میں جمعہ کو سرور کائنات حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق کتاب خیرا لبشر کو تدریسی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی نے متفق طور پر مظور کرلی ،قرارداد اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پیش کی تھی۔ کتاب کے مصنف رئوف صدیقی ہیں۔