جنوبی افریقہ میں مظاہرے، صدر رامافوسا نے دورہ برطانیہ مختصرکر دیا،وطن واپس پہنچ گئے
جوہانسبرگ (آئی این پی) جنوبی افریقہ میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے صدر سیرل رامافوسا اپنا دورہ لندن مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ کامن ویلتھ سمٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایک شمال مغربی صوبے میں مظاہرین ملازمتوں، ہاسنگ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ اس دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کئی گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا اور دوکانوں کو لوٹا بھی گیا۔ صدر راما فوسا نے سکیورٹی فورسز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر راما فوسا