مسلم لیگ نون کراچی سمیت ملک بھر میں انقلاب لائیگی : شہبازشریف ‘ وزیراعلی پنجاب نے قابل قدر خدمات انجام دیں : میئر کراچی
لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب لائے گی۔ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی کیلئے جو ممکن ہو سکا ضرور کریں گے۔ کراچی کے حالیہ دورے کے دوران شہر کی ناگفتہ بہ حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو مسائل کے سپرد کرنا انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا اور عوام نے اگلے انتخابات میں خدمت کا موقع دیا تو کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے اور کراچی کو عروس البلاد بنائیں گے جہاں کوڑا کرکٹ نہیں رنگا رنگ پھول کھلیں گے۔ کراچی میں امن و امان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ وسےم بھائی آئےں ملکر کراچی کو بنائےں۔کراچی کےلئے بغےر کسی لالچ کے کراچی والوں کی خدمت کرنے کےلئے حاضر ہےں۔انہوںنے کہا کہ تعلےم صحت جس شعبے مےں بھی ضرورت ہوگی ہم مدد کےلئے تےار ہےں ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے لاہور میں حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پائیدار اقدامات پر خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کچھ کرلےا کراچی والوں کو اس مقام پر پہنچنے کےلئے کئی سال درکار ہوںگے۔ لاہور کے ہسپتال حسن انتظام کا شاندار نمونہ ہے۔انہوںنے کہا کہ لاہور والے خوش نصےب ہےں جنہےں شہبازشرےف جےسا وزےراعلیٰ ملا۔مناواں ہسپتال،ہارٹی کلچر ،گرےٹر اقبال پارک غرض کے لاہور ہر گوشہ حسین ہےں۔کراچی مےں ترقی کےلئے لاہورماڈل اپنائےںگے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ ملاقات مےں لارڈ مےئر لاہورمبشرجاوےد،صوبائی وزراءرانا مشہود احمد،خواجہ سلمان رفےق اوردےگر حکام بھی موجود تھے ۔
شہباز شریف