ساہیوال، نویں جماعت کی طالبہ سے زبر دستی آبرو ریزی کا مقدمہ درج ،ملزم فرار
ساہیوال(آن لائن) نواحی چک 68/4Rمیں نویں جماعت کی طالبہ آنسہ ظفر سے زبر دستی آبرو ریزی کا مقدمہ درج ،ملزم فرار ہوگیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے ظفر اقبال کی بیٹی طالبہ گھر پر تھی کہ زمیندار کا بیٹا وقار امین زبر دستی گھر میں گھس گیا اور پستول دکھا کر آبرو ریزی کی بچی کے شور پر ورثاء کی آمد پر ملزم بھاگ گیا ۔پولیس نور شاہ نے مقدمہ 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔با اثر ملزم کو مقامی ایم پی اے کی حمایت حاصل ہے اور پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے حر کت میں نہیں آئی بلکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کاروائی کر نے کی یقین دہانی کرائی۔
ملزم فرار