الزام ثابت ہو ا تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں‘ سردار ادریس
؎ ایبٹ آباد( نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ الزام مجھ پر ثابت ہو جائے تو میں ہر قسم کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں چند سازشی عناصر نے مجھے اپنے راستے سے ہٹانے کیلئے میرے خلاف منظم پراپیگنڈا کر کے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے تاہم میں پی کے سینتیس سے ہر حال میں الیکشن میں حصہ لوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار محمد ادریس نے کہا ہے کہ میں اس الزام کی تردید کیلئے قرآن پر حلف لینے کیلئے تیار ہوں پارٹی کے قائدین اور کمیٹی مجھ سے جس جگہ چاہے حلف لے میں اس کیلئے ہر طرح تیار ہوں کیونکہ میں نے پارٹی کی ہدایات پر سینٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے فراہم کردہ کوڈ کے تحت ا ن لوگوں کو ووٹ د یا جن کا مجھے کہا گیا تھا انہوں نے کہا کہ میرے ووٹ الیکشن کمشن سے نکال کر پارٹی کے فراہم کردہ کوڈ کے مطابق دیکھے جائیں میں اس کیلئے بھی تیار ہوں اگر اس میںذرا بھی کوتاہی ثابت آئی تو میں ہر قسم کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں
سردار ادریس