مستعفی لیگی اراکین کو طلبی نوٹس جاری
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مستعفی ارکان کو دوسری بار طلب کرنے کے باوجود جمعہ کو پیش نہ ہونے پر تیسرا نوٹس جاری کردیا گیا۔ رانا محمد قاسم نون، مخدوم خسرو بختیار، طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری کو استعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے بروز منگل 24اپریل کو طلب کرلیاہے ۔جمعہ کو تر جمان قومی اسمبلی کے مطابق ان چاروں ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے استعفے بھیجوائے تھے جن کے اصلی ہونے اور بغیر کسی دبائو کے رضا کارانہ طور پر دینے کی تصدیق کے لیے سپیکر نے انہیں جمعہ کو اپنے چیمبرمیں بلایا تھا لیکن وہ اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں لائے ۔ تر جمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ رانا محمد قاسم نون کے علاوہ باقی تین ارکاان کو 16اپریل کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ اس دن بھی نہیں آئے تھے ۔ تین ارکان کو تیسری بار جب کہ ایک رکن کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔
طلبی نوٹس