مودی کے وعدے شاید عوامی مقبولیت بچانے کی کوشش ہے‘ خواجہ آصف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی طرف سے ’’خیالی‘‘ سرجیکل سٹرائیکس کے بار بار کے دعوے یا تو اپنی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت بچانے کی ایک کوشش ہے یا پھر انہیں کشمیر اور بھارت بھر میں بدترین مظالم کے مجرم اس کے فوجی کمانڈرز بیوقوف بنا رہے ہیں۔ یہ بات خواجہ محمد آصف نے جمعہ کو اپنے ایک ’’ٹوئیٹ‘‘ پیغام میں کہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے دورہ یورپ کے موقع پر حال ہی میں ایک بار سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ دہرایا جس پر خواجہ آصف نے ردعمل دیا ہے۔
خواجہ آصف