سندھ گیمز کی روایتی مشعل بجھ گئی‘ منتظمین لاعلم
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ گیمز کے دوسرے روز گیمز کی روایتی مشعل بجھ گئی اور اس کا علم منتظمین کو نہ ہوسکا۔ اولمپک موومنٹ کے قوانین کے مطابق کی بھی گیمز مشعل کا افتتاح سے اختتام تک مسلسل روشن رہنا ضروری ہے تاہم سندھ گیمز کی مشعل افتتاح کے بعد رات گئے بجھ گئی جس کا انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا اور دوسرے روز بھی مشعل کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی۔