فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘کا پہلا پرومو ریلیز
کراچی ( کلچر ل رپو رٹر) پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مومنہ اینڈ درید اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم "پرواز ہے جنون"کا آفیشل ٹیزر پرومو ریلیز کردیا گیا ، منفرد موضوع پر بننے والی فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، فلم عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔جذبہ حب الوطنی، جوش و خروش، اور ایڈونچر سے بھرپور پرومو شائقین کو سینما وںکا رخ کرنے پر مجبور کردے گا۔