فقہ اسلا می کی تدوین و اشا عت امام اعظم کا تاریخ ساز کا رنا مہ ہے۔ شاہ عبد الحق
کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ فہم و فرا ست ،حکمت و دانائی، زہد و تقویٰ کے پیکر تھے آپ کا تا ریخ ساز کا رنا مہ فقہ اسلا می کی تدوین و اشا عت ہے اسلامی فقہ میں جو مقام امام ابوحنیفہ کے حصے میںآیا وہ کسی کو حا صل نہ ہوا، آپ نے اپنی زندگی امت مسلمہ کی بھلائی و اصلا ح کے لئے وقف کر دی، ابو حنیفہ علوم شرعیہ ، تفسیر ،حدیث ، ادب و حکمت کے علاوہ ہر فن و علم کے امام تھے، فقہ حنفی وسعت و جامعیت کے اعتبار سے زندگی کے تمام مسائل پر حاوی اور جامع قانون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قرآن و سنّت نے دینی و فقہی مسا ئل کے حل کیلئے شورائیت اور اجتماعیت کا جو حکم دیا وہ امام ابو حنیفہ ؒ کے فقہی مکتب کی بنیا د اور فقہ حنفی کی نما یا ں ترین خصو صیت ہے ۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ امام اعظم ابوحنیفہ کا ملت اسلامیہ پر احسان عظیم ہے کہ آپ نے قواعد ، اجتہاد اور اصول فقہ کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے فقہ مرتب کیا جسے ہم فقہ حنفی کے نام سے جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ کا علم ، تقوی ، امانت ،دیانت ، ریاضت نمایاں صفات تھیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علم و شریعت کے اس مہتاب سے روشنی لے کر زما نے کودینی علوم سے روشن و منور کیا جائے۔