خضدار‘گورنر اسٹیٹ بینک کے دورہ کو مکمل طورپر خفیہ رکھا گیا
خضدار ( نامہ نگار ) اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر میں گورنر اسٹیٹ بینک ثمر حسنین کی آمد کو مکمل طور خفیہ رکھا گیا ایک مخصوص کاروباری طبقہ کے نمائندوں کے علاوہ کسی بھی کاروباری کمپنی کو دعوت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے گورنر اسٹیٹ بینک کا دورہ مکمل طور پر افادیت سے خالی رہا ا ور انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے شہر خضدارکے اصل مسائل کو جاننے کے بغیر ایک مخصوص کاروباری طبقہ کے پاس یر غمال رہنے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک اپنے دورہ کے ثمرات کو شہر تک پہنچانے کے بجائے واپس ہوگئے تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے خضدار میں بینکنگ کے نظام کو جاننے اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کے لئے خضدار شہر کار کادورہ کیا لیکن ضلع خضدار میں ایک مخصوص لابی کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کے دورے کو مکمل طور پر پردے میں رکھنے ان کو کاروباری طبقہ سے دور رکھنے کی مکمل پلان کی گئی تھی اس مخصوص طبقہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو یر غمال رکھا ان کو کسی بڑے بینکر اور کاروبار کرنے والے طبقات سے ملنے نہیں دیا گیا بلکہ ایک حا ل میں ایک پروگرام کرکے منظور نظر چند کاروباری لوگوں سے ملاقات کراکر اور نام نہاد ایک سیمینار منعقد کرنے کے لئے لاکھوں سرف کیا گیا جو انتہائی افسوس ناک ہونے کے ساتھ قابل تعجب ہے خضدار جوکہ سبزی وفروٹ کا بڑا منڈی ہے اور اسی طرح ضلع خضدار کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں سے قیمتی پتھر نکالے جانے کی وجہ سے ملک و بین الاقوامی منڈیوںیہاں کے پتھروں کی بڑی مانگ ہے اور ضلع خضدار صوبہ کا دوسرا ماربل سٹی بھی ہے لیکن ان تمام کاروباری اداروں سے وابسطہ افراد میں سے کسی کو بھی ثمر حسنین کے اس اہم دورے کا خبر نہیں کیا گیا ۔