پیرس میں فائرنگ سے2 پولیس افسر ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا، دہشت گردی کی کارروائی ہے: پولیس
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس کے دارالحکومت پیرس کی شانزے لیزے سٹریٹ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دو حملہ آور ملوث ہیں ایک حملہ مارا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے، حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔