پینے کے صاف پانی کی فراہمی

21 اپریل 2017

مکرمی! شمالی لاہور کے علاقہ سلطان پورہ میں پینے کا پانی بہت گندہ آرہا ہے۔ بعض اوقات پانی میں سے بہت گندگی بدبو آتی ہے اور پانی میں کالے رنگ کے ذرات بھی موجود ہوتے ہیں۔ علاقے کے عوام فلٹرز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔ پینے کے لئے تو لوگ پانی فلٹرز سے لے آتے ہیں مگر گھر کے کام کاج اسی گندے پانی سے کرنا پڑتے ہیں۔ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ مختلف کمپنیاں بھی منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری پانی بیچ رہی ہیں۔ پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اگر یہی مضر صحت ہو تو ہیضہ اور پیٹ کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا حکومت وقت سے درخواست ہے کہ شمالی لاہور کے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔(اقرا عبدالمجید بیگ لاہور)

پینے کا صاف پانی

اس انمول نعمت کو زندگی کہتے ہیں اور اس کا بے دریغ استعمال بھی کرتے ہیں پانی ...