311 کمیونٹی سکولزمیں 1800 بچے داخل کرائے جا چکے ہیں: مسز شمیلہ اسلم
وہاڑی (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی مسزِ شمیلہ اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا خواب ہربچہ سکول میں داخل ہو انکے ویژن کے مطابق بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز میں بچوں کو داخلہ دیا جا رہا ہے اور اب تک311 سکولز میں6 اپریل تک 1800بچے داخل کرائے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارتِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت حکومت پا کستان کے پروگرام بی ایس سی ایس پارٹنرز فلاحی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار برائے داخلہ مہم کے شرکاءسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا جاوید، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈی او لٹریسی عامر رزاق، کاشف علی، عدنان سدھو، شاہد پرویز، خضر حیات بھٹی، اجمل خان سمیت بچوں کے والدین، ٹیچرز، سول سوسائٹی کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا جاوید نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے تمام سکولز میں کتابوں کو فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر عدنان اسلم، شیر خان کھچی، خضر حیات، محمد اجمل خان، عامر رزاق، رائے اختر اظہر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔