مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے سے روکنا غیر آئینی ہے:صاحبزادہ حامد رضا
لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے سے روکنا غیرآئینی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے انتخابی عمل سے مذہب کو نکالنا ناممکن ہے۔ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ۔