امیدوار جلسوں جلوسوں اور کارنر میٹنگز کی تفصیلات قبل از وقت فراہم کریں محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت
لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے انتخابات میں حصہ لینے والے سیاستدانوں کواپنی حفاظت کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبر پی کے میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف شخصیات کے قافلوں اور جلسہ پر حملوں کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،ان کے بڑے بھائی میاں محمد نواز شریف،پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو، پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے سیاسی و دینی راہنما جو11مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی نقطہ نگاہ سے اپنی پارٹی کے تمام امیدواروں کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اپنے عوامی اجتماعات بالخصوص جلسہ،جلوسوں اور اہم کارنر میٹنگز کی تفصیلات قبل از وقت مقامی تھانہ اور متعلقہ ڈی ایس پی رینک کے آفیسر کے پاس ضرور ریکارڈ کروائیںتاکہ امیدواروں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود عوام کی سکیورٹی کیلئے خصوصی طورپر فورس کی تعیناتی جیسے اہم معاملات پر توجہ فوکس کرسکیں۔
ہدایت