نارنگ منڈی: اولاد کی زیادتیوں سے پریشان میاں بیوی نے تیزاب پی لیا، ہسپتال داخل
نارنگ منڈی (نامہ نگار) محلہ محمد پورہ میں اولاد کی زیادتیوں سے پریشان میاں بیوی نے تیزاب پی لیا جنہیں نازک حالت میں لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اللہ دتہ اور اسکی بیوی نے گھریلو پریشانیوں کے باعث تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی جنہیں لاہور ریفر کرا دیا گیا ہے۔