میرے بیٹے بوسٹن دھماکوں میں ملوث نہیں، سیکرٹ سر وس نے پھنسایا:والد
لاہور(نیوز ڈیسک) بوسٹن بم دھماکوں کے الزام میں گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کے چچانے کہا ہے کہ وہ اپنے بھتیجوں کے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی خبر سن کر صدمے میں ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان اور چیچن ہیں مبینہملزمان کے والد انرورسا نے کہا کہ میرا بیٹا جوہر بہت ذہین ہے اور میڈیکل کا طالبعلم ہے وہ فرشتہ صفت انسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکا چھوٹا بیٹا برین سرجن بنناچاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کے بیٹوں کو سیکرٹ سروس نے پھنسایا ہے وہ دھماکوں میں ملوث نہیں ہیں واضح رہے کہ پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔