حکومت پنجاب نے 27 افسروں کو تبدیل کر دیا، پولیس میں بھی تبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر+ اپنے نمائندے سے) حکومت پنجاب نے 27 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر خان ایڈیشنل کلکٹر مظفر گڑھ کو تبدیل کرکے ڈی او سی ڈی جی خان تعینات کیا گیا۔ سکندر ذوالقرنین ڈی او سی بہاولپور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کلکٹر مظفر گڑھ تعینات کیا گیا۔ واجد علی شاہ ایڈیشنل کلکٹر رحیم یار خان کو تبدیل کر کے ڈی او سی بہاولپور تعینات کیا گیا۔ ظہور حسین ای ڈی او ایف اینڈ پی رحیم یار خان کو تبدیل کرکے اے ڈی سی رحیم یار خان لگا دیا گیا۔ پرویز اقبال اے ڈی سی سیالکوٹ کو تبدیل کرکے ڈی او ایچ آر رحیم یار خان بنا دیا گیا۔ پرویز اقبال اے ڈی سی سیالکوٹ کو ڈی او ایچ آر ایم گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔ تجمل عباس رانا ڈائریکٹر ایڈمن کچی آبادی کو تبدیل کرکے اے ڈی سی سیالکوٹ تعینات کیا گیا۔ اشتیاق احمد جاوید اے ڈی سی جاوید اے ڈی سی بہاولپور کو تبدیل کرکے ڈی او سی ایچ آر ایم لودھراں تعینات کیا گیا۔ امجد بشیر ڈی او سی ایچ آر ایم لودھراں کو تبدیل کرکے اے ڈی سی بہاولپور تعینات کیا گیا۔ طلعت محمود اے ڈی سی راولپنڈی کو تبدیل کرکے اے ڈی سی اٹک تعینات کیا گیا۔ ظفر عباس بھٹی اے ڈی سی لیہ کو تبدیل کرکے ڈ ی او سی ایچ آر ایم ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا۔ محمد امین ڈی او سی بہاولنگر کو اے ڈی سی لیہ تعینات کیا گیا۔ ظہیر عباس کھوکھر اے ڈی سی اوکاڑہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ سیکٹر ریفامز پروگرام، محمد اظہر حیات ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ایجوکیشن کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کلکٹر اوکاڑہ تعینات کیا گیا۔ کامران آفریدی ایڈیشنل کلکٹر جہلم کو تبدیل کرکے ای ڈی او سی ڈی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔ شیرین ناز ڈی او سی ایچ آر ایم چکوال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کلکٹر رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔ مسعود احمد ملک ایڈیشنل کلکٹر خوشاب کو تبدیل کرکے ڈی او ایچ آر ایم چکوال تعینات کیا گیا ہے۔ خالد اقبال ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کلکٹر خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم عباس ایڈیشنل کلکٹر پاکپتن کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ فاونڈیشن تعینات کیا گیا ہے۔ آفتاب احمد خان ڈی او ایچ آر ایم میانوالی کو تبدیل کرکے اے ڈی سی پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔ چوہدری محمد علی اے ڈی سی راولپنڈی کو تبدیل کرکے اے ڈی سی اٹک تعینات کیا گیا ہے۔ مدثر ریاض ملک اے ڈی سی اٹک کو تبدیل کرکے راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ علی اکبر اے ڈی سی وہاڑی سے تبدیل کرکے ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ جمیل احمد اے ڈی سی ننکانہ سے تبدیل کرکے چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالشکور اے ڈی سی چنیوٹ سے اے ڈی سی ننکانہ تعینات کیا گیا ہے۔ سہیل خان اے ڈی سی حافظ آباد کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آفتاب سلطان نے 2 ایس پیز کے علاوہ ایک ڈی ایس پی کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تقرری کے منتظر ملک محمد اقبال کو ایس پی سکیورٹی۔ I، سکیورٹی ڈویژن لاہور جبکہ ایس پی سکیورٹی۔ I۔ سکیورٹی ڈویژن لاہور، طارق محمود کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاﺅن فیصل آباد کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی VVIP سکیورٹی۔ I لاہور اصغر علی کو ڈی ایس سکیورٹی ڈویژن XII لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔