پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبا، اساتذہ کا نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ موبائل یونٹوں کے مختلف اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر)رحمان ماڈل سکول‘ مدینہ کالونی‘ تاجپورہ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ قادریہ نصیر العلوم‘ گلشن حیات پارک نزد راوی پل شاہدرہ‘ قائدایجوکیشنل کمپلیکس چوک بیگم کوٹ‘ طارق ماڈل ہائی سکول غازی آباد‘ غازی ماڈل سکول غازی آباد لاہور‘ قائداعظمؒ ہائی سکول گوپے را نزد ٹھوکر نیاز بیگ‘ دی ایجوکیٹر سکول اینڈ کالج راجہ بولا‘ نشتر ٹاﺅن‘ اور سبزہ زار ہائی سکول آشیانہ روڈ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 853 تھی۔