شیعہ شہریان پاکستان میاں نوازشریف کی بھرپور حمایت کریں گے:الحاج حیدر مرزا
لاہور (پ ر) شیعہ شہر پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ممتاز شیعہ رہنما چیئرمین الحاج حیدر مرزا کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی انتخابات میں مکمل تائیدوحمایت کی جائے گی۔ حیدر مرزا نے کہا ملت اسلامیہ میں اتحاد ومحبت کی فضا کو میاں نوازشریف ہی پروان چڑھا سکتے ہیں۔ حیدر مرزا نے کہا میاں نوازشریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کےلئے بھرپور کوشش کریں گے۔