امتناع قادیانیت ایکٹ کو انتہا پسندی کہنا آئین سے غداری ہے: ورلڈ پاسبان ختم نبوت
لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ترجمان علامہ شعیب الرحمٰن نائب ترجمان صاحبزادہ عمر ممتاز اعوان، سعود اعظم صدیقی، محمد فیصل اعوان، اسحٰق ابراہیم بلوچ، حافظ عبدالقدوس نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کو انتہا پسندی قرار دینے سے متعلق کوششوں پر سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کو انتہا پسندی کہنا اسلام و آئین سے غداری ہے اور مسلمانوں کے 14 سو سالہ متفقہ عقیدے پر حملہ ہے جسے مسلمان کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹکڑوں پر پلنے والی این جی اوز یاد رکھیں جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے اس وقت تک دنیا کی کوئی طاقت قادیانیوں کیخلاف قرار داد اقلیت اور قانون ناموس رسالت و امتناع قادیانیت آرڈیننس کو ختم نہیں کر سکتی۔