اپیک سکول کے زیراہتمام سالانہ آرٹ اینڈ سائنس نمائش کا انعقاد
لاہور (پ ر) اپیک انگلش میڈم سکول میں سالانہ آرٹ اینڈ سائنس نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف گریڈز کے طلباوطالبات کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا گیا سائنسی پروجیکٹس جن میں واٹر ٹینک پمپنگ، ورکنگ دی پارٹ آف ہیومن باڈی ودیگر جب کہ آرٹ کے نمونوں میں پینٹنگز، وال چاکنگ، پیپر کلرز، ماڈلز اور دیگر اشیا پیش کی گئیں، اس نمائش کی خاص بات یہ تھی کہ اسلامک ماحول میں قائم اس سکول کی مذکورہ نمائش میں پیش کئے جانے والے تمام نمونے خود تیار کئے گئے تھے۔