گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کوئز مقابلے
لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لا ہور میں گزشتہ روز راوئینز کوئز سوسائٹی کے زیرِاہتمام کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،جس میں جی سی یو کے تمام شعبہ جات سے 133طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب کی صدارت جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کی۔ کوئز مقابلہ شعبہ فارسی کے عثمان مصطفیٰ نے جےتا۔