A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

منموہن کا مجوزہ دورہ پاکستان، بھارتی کابینہ کے بیشتر ارکان نے مخالفت کردی

21 اپریل 2011
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کابینہ کے بیشتر ارکان نے وزیراعظم من موہن سنگھ کے مجوزہ دورہ پاکستان کی مخالفت کردی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پاکستان کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان کے بعد تنہا ہو گئے ہیں اور کسی نے ان کی باتوں کا خیر مقدم نہیں کیا بلکہ خود ان کی کابینہ کے ارکان ان کے پاکستان کے مجوزہ دورے کے متعلق تحفظات کا شکار ہیں اور انہیں دورہ پاکستان کے متعلق تجویزپر سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ ان کی کابینہ کےسینئررکن پرناب مکر جی نے انہیں مشورہ دیا ہے ان کا دورہ کسی تقریب سے منسلک ہوناچاہیے وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کے موقع پر بھی جاسکتے ہیں لیکن صرف مذاکرات کے لیے دورہ مناسب نہیں ہو گا۔مستقبل قریب میں پاکستان میں کوئی بین الاقو می ایونٹ یا سارک کانفرنس بھی منعقد نہیں ہورہی،تاہم کرکٹ ٹیم کی مختصر ون ڈے سیریز نومبر دسمبر یا جنوری میں ترتیب دئیے جانے کا امکان ہے۔ سیاسی ذرائع کے مطابق کسی ایونٹ کے بغیر من موہن کا دورہ پاکستان داخلی سیاسی بحران کو جنم دے گا۔
منموہن / مخالفت