A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

بجٹ خسارہ پورہ کرنے کے لئے حکومت نے 77 ارب روپے کا نیا قرضہ لے لیا

21 اپریل 2011
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بنکنگ سیکٹر سے صرف ایک ہفتے میں 77 ارب روپے سے زائد کا قرضہ حاصل کیا ہے جس سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حاصل کئے جانے والے قرضوں کا مجموعی حجم جو 2 اپریل کو 3.57 کھرب روپے تھا 9 اپریل کو بڑھ کر 4.34 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین نے حکومت کی جانب سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بنکنگ سیکٹر سے بے تحاشہ قرضوں پر کہا ہے کہ اس سے سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی فلاپ ہو گئی ہے‘ افراط زر اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔
قرضہ