A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

پاکستان میں سی آئی اے کے آپریشنز بند، 500سے زائد اہلکاروں کی واپسی شروع

21 اپریل 2011
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے کی سرگرمیاں بند ہو گئی ہیں اور 500سے زائد امریکی اہلکاروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے تمام آپریشنز بند کرا دیئے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطح پر پاکستان کی جانب سے سی آئی اے کے سربراہ کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اب امریکی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیاں نہیں چلنے دی جائینگی۔ یہاں کسی بھی قسم کی انٹیلی جنس کارروائی صرف پاکستانی ایجنسیاں ہی کرینگی ۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ حل ہونے کی صورت میں ڈرون حملے روکنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ریمنڈ کی رہائی کے بعد اس وعدے کے برخلاف دوبارہ ڈرون حملے شروع کر دیئے گئے ہیں جس پر پاکستانی حکام نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
سی آئی اے