A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

بھارت نے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے‘ سیکرٹری تجارت

21 اپریل 2011
اسلام آباد (ریڈیو نیوز + وقت نیوز + ایجنسیاں) وفاقی سیکرٹری تجارت ظفر محمود نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ پی اے سی کی خصوصی کمیٹی کو انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی پیشکش پر پاکستان بھارت سیکرٹری تجارت سطح کے مذاکرات میں غور کیا جائے گا جو 27 سے 28 اپریل تک ہوں گے مذاکرات میں ٹیرف اور نان ٹیرف ایشوز پر بھی بات ہوگی بھارت سے مذاکرات میں تجارت سے منسلک تمام امور پر بات چیت کی جائے گی۔ دریں اثناءپبلک اکا¶نٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی نے صوبائی حکومتوں اور پاسکو کو کسانوں سے بروقت گندم کی خریداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسانوں سے بروقت گندم نہ خریدی گئی تو اس کے منفی اثرات ہوں گے۔ پی اے سی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میاں ریاض پیرزادہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا¶س میں منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت کے آڈٹ اعتراضات برائے مالی سال 1994-95ءکا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر سرکاری محکمے عملدرآمد نہیں کر رہے‘ سرکاری اداروں میں گریڈ 19 سے کم کے افسران بھی اے سی استعمال کر رہے ہیں۔ کمیٹی نے وزارت تجارت کے آڈٹ اعتراضات کو نمٹا دیا۔ کمیٹی نے لاءڈویژن کو تحریری ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی پیروی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف کی عدم فراہمی کے ذمرے میں آتا ہے۔
پی اے سی