ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوگئی، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے صرف پندرہ فٹ بلند ہے

21 اپریل 2011 (15:30)
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد میں سترہزارکیوسک کمی واقع ہوئی ہے۔ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد اکتیس ہزارچارسو کیوسک اور اخراج پندرہ ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار تین سواٹھتر فٹ کے ڈیڈ لیول سے پندرہ فٹ بلند ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد باسٹھ ہزارچھ سو پچاسی کیوسک اور اخراج پینتیس ہزار کیوسک ریکارڈ رہا۔ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارچالیس فٹ کے ڈیڈ لیول سے بہترفٹ بڑھ کرایک ہزار ایک سو بارہ فٹ ہو گئی۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد پچپن ہزار کیوسک جبکہ اخراج تینتالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد تیئس ہزار کیوسک اور اخراج سترہ ہزار کیوسک رہا۔