آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوگی

21 اپریل 2011 (15:25)
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی اکثر علاقوں میں موسم خشک اور قدرے گرم رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور چھور میں اکتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد انتیس، لاہورتینتیس، فیصل آباد چونتیس اور کراچی میں انتالیس سینٹی گریڈ رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے البتہ کشمیراور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے