برطانوی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کے بعد لندن میں پاکستانی کرکٹر ذوالقرنین حیدرکو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے

21 اپریل 2011 (15:16)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالقرنین حیدرکوپاکستان سے دودھمکی آمیزکالزموصول ہوئیں، کال کرنے والے شخص نے ذوالقرنین سے کہا کہ منع کرنے کے باوجود آرہے ہوتونقصان کے ذمہ داربھی خودہوگے، دھمکی آمیزکال موصول ہونے کی اطلاع ملنے پرلندن پولیس ذوالقرنین حیدر کے گھر پہنچ گئی ،جس کے بعد ان کالزکاریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ذوالقرنین حیدرکو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجبکہ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔