سانگھڑمیں جئے سندھ متحدہ محاذ کے تین مرکزی رہنمائوں کو قتل کرکے گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔

21 اپریل 2011 (15:02)
سانگھڑسے پانچ کلومیٹر دورکھپروموری پر جئے سندھ محاذ کے تین مرکزی رہنما اورایک کارکن کارمیں جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی لینڈ کروزر میں سوار افراد نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی سڑک سے نیچے اترگئی اور بعد میں گاڑی کو آگ لگا کر موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سرائی قربان کھاوڑ، دوپلو چولیانی شامل ہیں جبکہ تیسرے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعے میں زندہ بچ جانے والے نوراللہ تینوجو کا فیصد جسم بھی جل چکا ہے۔ جسقم کے تین رہنماؤں کے قتل کے بعد سندھ میں صورت حال کشیدہ ہوچکی ہے اور کئی علاقوں میں مظاہروں کی بھی اطلاعات ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...