مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کبھی بھی حکومت میں شامل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی اپنے علاوہ کسی کو جمہوری نہیں سمجھتی۔
بیلجیئم کے دورے کے دوران دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں ہوتی ہے تو وہ جمہوریت کی بات کرتی ہے جبکہ اپنے دور حکومت میں انہیں کبھی جمہوریت یاد نہیں آتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام کبھی بھی حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔
کشمیرکمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے لیکن اس کے حل کے لئے بھارت نے چابی اپنے پاس رکھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی صورت حال پاکستان کی طرف سے بھی پیدا ہوگئی تو مسئلے کے حل کے لئے مزاکرات بھی ناکام ہوجائیں گے۔