چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مہمند ایجنسی کے دورہ کیا اور فوج دستوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

21 اپریل 2011 (14:45)
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے دورے میں افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سوران میں آپریشن کے آغازکے بارے میں بریفنگ لی اور فوجی جوانوں کو شاندارخدمات پر شاباش دی۔ آپریشن مقامی لوگوں کے اصرارپر شروع کیا گیا ہے جو کہ خود کش دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کا مسلسل شکار ہورہے تھے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مقامی قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے آپریشن کے دوران پچاس ہزار بے گھر ہونے والے افراد کی مختصر وقت میں بحالی پر سیاسی انتظامیہ کی تعریف کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...