بنگلہ دیش کےدریائے میگھنا میں کشتی ڈوبنے سے تئیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں
بنگلہ دیشی پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک کشتی تباہ شدہ کارگو جہاز کے ملبے سے ٹکراگئی۔ کشتی میں سو سے زائد افراد سوار تھے ۔ مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق امدادی کارکنوں نے تئیس افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ کئی مسافروں نے تیر کر اپنی جانیں بچائیں تاہم درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔