تین روزہ جوڈیشل کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی ،کانفرنس میں گیارہ سو مہمانوں کے علاوہ اڈیالہ جیل کے پانچ قیدی بھی شرکت کریں گے

21 اپریل 2011 (08:55)
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں ہونے والی چوتھی قومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے اعلی عدالتوں کے جج صاحبان، سینئر وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کودعوت نامے جاری کئے گئے ہیں ۔ جوڈیشل کانفرنس میں اڈیالہ جیل کے پانچ قیدیوں سمیت گیارہ سو مہمانوں کی شرکت متوقع ہے ۔ جوڈیشل کانفرنس کا مقصد انصاف کی فراہمی کے نظام کو موثر بنانا ہے۔ سیکرٹری لاء کمیشن حبیب الرحمن شیخ نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کا مقصد عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا اورعدالتی نظام سےکرپشن کا خاتمہ ہے۔ جوڈیشل کانفرنس کے دوران جیل اصلاحات ،قانونی تعلیم سے آگاہی اور عدالتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسعتمال کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ سیکرٹری لاء کمیشن نے بتایا کہ جوڈیشل کانفرنس میں اڈیالہ جیل کے پانچ قیدیوں اور سائلین کو بھیمدعو کیا گیا ہے۔