سندھ پروفیسرزاینڈ لیکچررزایسویسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی میں ریلی نکالی

21 اپریل 2011 (08:49)
ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ڈی جے کالج سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر نعرے بازی بھی کی ۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر بیس مئی تک ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تواحتجاج کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ٹائم سکیل اور اساتذہ کی کمی کے حوالے سے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا