چین میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرک ڈرایئوروں نے دوسرے روزبھی احتجاج کیا

21 اپریل 2011 (08:09)
چین میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے تین روزکے لیے ہڑتال کی کال دی تھی جبکہ آج دوسرے روزبھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ شنگھائی میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کوحراست میں بھی لے لیا گیاہے۔ مظاہرین نے چینی حکام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں شریک ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے لے تسلی بخش اقدامات کرے۔