اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مختاراں مائی کا کہنا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس ہوا،اب خدا کی عدالت کے سوا کسی پراعتبار نہیں ۔
مختاراں مائی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملتان میں واقع اپنے گھر پر سنا۔ فیصلہ سن کر ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ مختاراں مائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزمان کے خلاف جو بیان دیا تھا وہ درست تھا لیکن پولیس نے انہیں بیان پڑھ کر نہیں سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ اپیل کے بارے میں وکیل سے مشورہ کریں گی۔